ایئرپورٹس پر تجارتی ٹیکس کیلئے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

ایئرپورٹس پر تجارتی ٹیکس کیلئے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے ایئر پورٹس سے کی جانیوالی تجارت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ہدایت پر پاکستان کی بیرونی تجارت کو چلانے کیلئے این ایس ڈبلیو سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، سی اے اے اور قومی ایئرلائن نے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کو باقاعدہ نافذ کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایوی ایشن ڈویژن نے ڈی جی سی اے اے اور قومی ایئرلائن کے سی ای او سے اس سلسلے میں مخصوص پر فارمے پر مطلوبہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ایف بی آر نے وزیراعظم ہاؤس کی ہدایت پر 30نومبر 2018ء کو سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ڈی جی سی سی اے کو مخصوص پرفارمہ جاری کیا تھا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ پر فارمے پر مختلف محکموں وزارتوں اور کمپنیوں کی جانب سے درآمدات و برآمدات کیلئے جاری دستاویزات کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ ایف بی آر نے برآمدات درآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ایوی ایشن ڈویژن اور اس کے ذیلی اداروں کی جانب سے جاری دستاویزات کا ریکارڈ طلب بھی طلب کیا گیا ہے۔ایف بی آر نے مخصوص پر فارمے پر مالی سال،رجسٹریشن،این اوسیز، پرمٹس، سرٹیفکیٹس، کوٹہ جات اور اقرار ناموں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔
ائیر پورٹس ،ٹیکس