پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر پر پنجاب حکومت اندرونی خلفشار کا شکار

پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر پر پنجاب حکومت اندرونی خلفشار کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنر ل رپورٹر) پنجاب حکومت کی نااہلی یا اندرونی خلفشار، سو دن سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر ہی نہیں ہوسکا۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کے لیے تحریک انصاف کے اندرلابنگ کی جارہی ہے، پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ ہر وزیر اپنے گروپ کے ا راکین کو ایڈجسٹ کرانا چاہتے ہیں، ذرائع کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارپراثرورسوخ رکھنے والے وزراء کااپنے گروپ کے پارلیمانی سیکرٹریز کوبنانے کے لیے دباؤڈالاجارہاہے، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام وزراء سے نام لیکر فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی۔ وزیراعظم آئندہ دو سے تین روز میں پارلیمانی سیکرٹریز کے ناموں کو فائنل کردیں گے، پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر نہ ہونے کے باعث کام کاتمام بوجھ وزراء کے سرپر ہے، پارلیما نی سیکرٹریز کے لیے عائشہ چودھری، سمیرا بخاری،سعدیہ سہیل رانا،آسیہ اسحاق ،سیمابیہ طاہر اور مسرت جمشید چیمہ کے نام فہرست میں شامل ہیں۔