برطانوی عدالت نے مطلوب ارب پتی بزنس مین وجے مالیا کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیدیا
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی عدالت نے بھارتی حکومت کو مطلوب بھارت کے ارب پتی بزنس مین وجے مالیا کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیدیا ہے۔ برطانوی عدالت کا یہ فیصلہ وزارت داخلہ کو بھیجا جائیگا جو وجے مالیا کو بھارت کی تحویل میں دینے کے انتظامات کریگی۔ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے وجے مالیا کی حوالگی کے بارے میں فیصلہ سنایا۔ وجے مالیا جن کے اربوں روپے کے کاروبار میں بیئر بنانے والی کمپنی کنگ فشر بھی شامل ہے، بھارت سے 2016ءمیں تقریباً ایک ارب ڈالر کے قرضے کو ادا کئے بغیر برطانیہ آ گئے تھے۔