نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا: شہباز شریف

نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا: شہباز شریف
نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے نیب میرے خلاف اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کر سکا، اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی، نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا، یہ چیلنج ہی ہے کہ نیب کوئی مقدمہ ثابت نہیں کرسکا۔
صدر مسلم لیگ(ن)شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ نیب مقدمات سے بچنے کےلئے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر اسمبلی میں بات کروں گا۔