العزیزیہ ریفرنس میں مریم نواز کو بلایا جاسکتا ہے، نیب کا درخواست دینے کا عندیہ

العزیزیہ ریفرنس میں مریم نواز کو بلایا جاسکتا ہے، نیب کا درخواست دینے کا ...
العزیزیہ ریفرنس میں مریم نواز کو بلایا جاسکتا ہے، نیب کا درخواست دینے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ مریم نواز کو رقم تحفے میں دینے کا ذکر ہوا ہے، وہ کیس میں نامزد نہیں، جس پر جج نے ریماکرس دئیے، اتنا زور نہ دیں پھر نیب مریم نواز کو بلانے کیلئے درخواست دے گا۔ نیب پراسیکیوٹر نے بھی کہہ دیا کہ یہ زور دے رہے ہیں تو مریم کو بلانے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ خواجہ حارث نے کہا احتساب عدالت جے آئی ٹی رپورٹ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ نہیں دے سکتی، جج ارشد ملک نے ریمارکس دئیے ، خواجہ صاحب آپ قابل اور انتہائی تجربہ کار ہیں، ایک موقف اپنائیں اس سٹیج پر کنفیوز نہ کریں۔