”فواد چودھری نوکری بچانے کیلئے اچھل کود رہے ہیں“سعید غنی

”فواد چودھری نوکری بچانے کیلئے اچھل کود رہے ہیں“سعید غنی
”فواد چودھری نوکری بچانے کیلئے اچھل کود رہے ہیں“سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نوکری بچانے کےلئے اچھل کود کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ فواد چودھری وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی فکر کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے چندہ چوری کے راز فاش ہو رہے ہیں، ڈالر کی اونچی اڑان موجودہ حکومت کی کامیابی ہے۔وزیر بلدیات نے یہ بھی کہا کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، روٹی مہنگی یہ ہے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی۔