”مجھ سے فون پر بات کرو ورنہ میں تمہارا نمبر بلاک کر دوں گا“ لڑکی نے دھمکیاں ملنے کے بعد بھی جب فون پر بات نہ کی تو پھر کیا ہوا؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

”مجھ سے فون پر بات کرو ورنہ میں تمہارا نمبر بلاک کر دوں گا“ لڑکی نے دھمکیاں ...
”مجھ سے فون پر بات کرو ورنہ میں تمہارا نمبر بلاک کر دوں گا“ لڑکی نے دھمکیاں ملنے کے بعد بھی جب فون پر بات نہ کی تو پھر کیا ہوا؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) موبائل فون پر بات نہ کرنے کی سزا، ملک کی معروف ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی میں سپروائزر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص ’رحیم‘ نے لڑکی کا موبائل نمبر ہی بلاک کر دیا، شکایت کر کے نمبر واپس لیا تو پھر بلاک کر دیا جبکہ انتظامیہ بھی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق (ز) نامی خاتون نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ روز قبل ایک آدمی نے نامعلوم نمبر سے ایس ایم ایس کی بوچھاڑ کر دی اور اصرار کرنے لگا کہ میں اس سے فون پر بات کروں، لیکن جب میں نے کسی ایس ایم ایس کا جواب نہیں دیا تو اس نے میرا نمبر بلاک کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور اگلے دن واقعی میرا نمبر بلاک ہو گیا۔


جیسے ہی میرا نمبر بلاک ہوا، تو میں نے کمپنی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے نمبر واپس حاصل کر لیا، لیکن معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوا اور اس نے ایک مرتبہ پھر دھمکی آمیز طریقہ اختیار کرتے ہوئے فون پر بات کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا لیکن بات نہ مانے جانے پر نمبر پھر بلاک کر دیا، میں نے دوسری مرتبہ بھی کامیابی سے اپنا نمبر واپس حاصل کر لیا لیکن اس کی جانب سے اب بھی ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔
لڑکی کے مطابق اس نے سیلولر کمپنی میں اس واقعے کیخلاف شکایت درج کروا دی ہے لیکن ابھی تک قابل اطمینان کارروائی نہیں کی گئی جس کے بعد اس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں بھی شکایت درج کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -