قانون کی نظر میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ، کوئی پاکستان کو ڈومور نہیں کہہ سکے گا :وزیر مملکت برائے داخلہ

قانون کی نظر میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ، کوئی پاکستان کو ڈومور نہیں کہہ ...
قانون کی نظر میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ، کوئی پاکستان کو ڈومور نہیں کہہ سکے گا :وزیر مملکت برائے داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ قانون کی نظر میں عام آدمی اور وزیر اعظم برابر ہیں، اب ہم دنیا کو ڈومور بتائیں گے،کوئی پاکستان کوڈومور نہیں کہہ سکے گا۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ تعلیم کا مقصد اگر ڈاکٹر، انجینئر اور سول آفیسر بننا ہے تو غلط ہے، تعلیم کا مقصد مہذب اور ہمدرد انسان بننا تھا لیکن دنیا اس مقصد میں ناکام ہوا ہے، اس کا مقصد مہذب انسان بننا ہے، آج مذہب، مسلک، زبان اور علاقے کے نام پر انسان انسان کا دشمن بنا ہواہے ۔انہوں کا کہنا تھا آج سماجی اور معاشی نظام غیروں کا ہے، مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں، مسلمان واپس اپنی بنیادوں کی جانب آئیں اور حق کے لیے کھڑے ہوں، ہمیں دنیا کے مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا ہوگا ۔
انہوں نے کا کہ عہدے اور دولت کو عزت کی بنیاد نہ بنائیں، اب اس ملک کو کوئی نہیں کہے گا ڈو مور، ہم دنیا کو ڈو مور بتائیں گے ، قانون کی نظر میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہے، جو ریاست کو عزت دے گا ہم اس کو عزت دیں گے، اور جو ریاست کو چیلنج کرےگا ریاست بھی ان سے نمٹے گی۔
تجاوزات کےخلاف آپریشن سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے ریاست کی زمین پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف آپریشن ہے، یہ آپریشن ذاتی ملکیت والوں کے خلاف نہیں کیا جارہا ۔

مزید :

قومی -