معروف کھلاڑی نے صبح سویرے ہوٹل میں خاتون کا ریپ کردیا
ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ کے ایک بڑے کھلاڑی نے دارالحکومت ڈبلن کے سٹی سنٹر کے قریب واقع ہوٹل میں علی الصبح ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق معروف کھلاڑی، جس کا نام تاحال ظاہر نہیں کیا جا رہا، اور متاثرہ لڑکی دونوں اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ سٹی سنٹر میں گھوم رہے تھے جہاں دونوں کا رابطہ ہوا۔ اس کے بعد علی الصبح 2بجے کے قریب اس کھلاڑی نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق اگلی صبح لڑکی پولیس کے پاس پہنچ گئی اور رپورٹ درج کروا دی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے چہرے پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔ اسے طبی امداد کے لیے روتوندا ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر کھلاڑی نے الزام کی تردید کر دی ہے اور تاحال اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔ تاہم کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، جس کے بعد کھلاڑی کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔