نوازشریف نے حد سے نکلنے کی غلطی کی ، دوبارہ لاڈلہ بننے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا :سلیم صافی

نوازشریف نے حد سے نکلنے کی غلطی کی ، دوبارہ لاڈلہ بننے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ...
نوازشریف نے حد سے نکلنے کی غلطی کی ، دوبارہ لاڈلہ بننے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا :سلیم صافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ نوازشریف نے حد سے نکلنے کی غلطی کی ، موجود ہ سلسلہ ان کے منت سماجت کرکے دوبارہ لاڈلہ بننے تک جاری رہے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مجھے اس بات کا پتہ چل گیاہے کہ نوازشریف نے اپنی حد سے آگے نکلنے کی غلطی کی تھی ، نواز شریف نے جس دن سے یہ کام کیا ، اسی دن ہی پتہ چل گیا تھا کہ نوازشریف کاانجام اچھا نہیں ہوگا ، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ منت سماجت کرکے دوبارہ لاڈلہ نہیں بن جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں جوکچھ ہورہا تھا تو وہ لوگ تو رونے کی بجائے فریاد بھی نہیں کرسکتے تھے ۔ نواز شریف اس وقت میڈیا کو بے وقعت کرکے اپنے چمچوں میں گھرے ہوئے تھے جوان کوکہتے تھے کہ آپ طیب اردگان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر آپ لڑ نہیں سکتے تھے تو پنگا کیوں لیا ؟ انہوں نے کہا کہ جب اب ن لیگ اور نواز شریف ایک حقیقت بن چکے ہیں ، اب ان ختم نہیں کیا جاسکتا، بالکل ایسے جیسے پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان سیاست میں ایک حقیقت بن چکاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا نظام ، پوری سیاست اور صحافت بے وزن ہوچکی ہے جن لوگوں کو عمران خان سے توقعات وابستہ تھیں ، وہ اب یہ سوچ رہے ہونگے کہ ہم کیا سوچ رہے تھے اورکیا ہورہاہے ؟

مزید :

قومی -