نوازشریف کوچاہئے کہ خود سیاست سے آﺅٹ ہوجائیں :بابر ستار کا مشورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بابر ستار نے کہاہے موجودہ حالات میں نوازشریف کوچاہئے کہ خود سیاست سے آﺅٹ ہوجائیں تاکہ پتہ چل جائے کہ ان کی غیر موجودگی میں کیسے معاملات درست ہوتے ہیں؟
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف تمام باتوں کے باوجود کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ آصف زرداری صدر بنیں گے لیکن سب نے دیکھا کہ وہ صدر بنے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوچاہئے کہ خود سیاست سے آﺅٹ ہوجائیں تاکہ ہمیں یہ پتہ چل جائے کہ یہ دوتین افراد جن کی وجہ سے کہا جاتاہے کہ ان کی وجہ سے معاملات درست نہیں ہوتے ان کی غیر موجودگی سے معاملات درست ہوجائیں۔
وزراءکی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اعمال کادرومدارنیتوںپرہے ، اس میں اہلیت کاسوال نہیں بلکہ ناکامی کی وجہ نیت کے ساتھ ساتھ اختیار کی ہے، آیا کہ وزراءبا اختیار بھی ہیں۔