فوادچودھری کی ذومعنی گفتگو سے لگتاہے کہ حکومت اوردواداروں کے درمیان کوئی فیصلہ ہوچکا ہے :قمر زمان کائرہ کی رائے
لاہور (ڈیلی پاکستان )پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ فوادچودھری سے کسی بہتری کی توقع نہیں کی جا سکتی ، فواد چودھری کی ذومعنی گفتگو سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتاہے کہ حکومت اوردواداروں کے درمیا ن کوئی فیصلہ ہوچکا ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فواد چودھری سے کسی بہتری کی توقع نہیں ہوسکتی ،وہ جب بولیں گے متنازعہ بات ہی کریں گے ۔ وہ ایسی باتیں کر کے چاہتے ہیں عوام کی نظر حکومت کی کارکردگی کی طرف نہ جائے ۔
انہوں نے کہاکہ میں میں دواداروں کو پیغام دے رہا ہوں کہ فواد چودھری جو بات کر رہے ہیں کیاان کو عدالت کے ہونیوالے فیصلوں اورنیب کے اندر جوکچھ ہوتا ہے اس کا پتہ ہے ؟ جب کوئی بندہ ایسی ذو معنی گفتگو کررہاہے تو اس سے کیا نتیجہ اخذ کیاجا سکتاہے؟ کہ حکومت اوران اداروں کے درمیان کوئی فیصلہ ہوچکاہے کہ یہ ہوناہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو سودن کا ٹارگٹ نہیں دیا تھا بلکہ حکومت نے یہ ٹارگٹ خودرکھا تھا اور اب اپوزیشن کواپنا سودن کاحساب دینے کی بجائے تیس سال کاحساب مانگنا حکومت کی اپنی ناکامی کااعتراف ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم ٹیبل کے دوسری سمت بیٹھے ہیں اور تمام اداروں کے درمیان ایک توازن چاہتے ہیں، حکومت کو گرفتاریوں کا پہلے سے علم ہوتا ہے ۔