عمران خان کرپشن پر سمجھوتہ کریں تویوٹرن ہوگا :وفاقی وزیر علی محمد خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ عمران خان کرپشن پر کوئی سمجھوتہ کریں تے تو پھر یوٹرن ہوگا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ بات کی ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے اور اگر وہ اس پر سمجھوتہ کریں گے تو پھر یوٹرن ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ میسولینی اورہٹلر عمران خان کے آئیڈل نہیں ہیں،اس وقت ملک کوٹھیک کرنے کا موقع ہے ، اپوزیشن جہاں یہ سمجھتی ہے کہ اس طرح نہیں اس طرح ہوناچاہئے تو وہ حکومت کو بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نظریات پر کوئی سوالیہ نشان نہیں ہے ۔