32سال حکومت کرنیوالے ملک کو ٹھیک کرلیتے، مسلم لیگ ن جمہوریت کیلئے قربانی دینے پر تیار ہے :رانا محمد افضل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنمارانا محمد افضل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کیلئے قربانی دینے کوتیار ہے ، 32سال تک حکومت کرنیوالے پاکستان کوٹھیک کرلیتے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمدافضل خان نے کہا کہ جن کے پاس 32سال طاقت رہی تو وہ پاکستان کوٹھیک کرلیتے، اس وقت پاکستان کیوں ٹھیک نہیںہوا؟ میں ان کی بات کر رہاہوں جن کی غلامی میں ہمیں دینے کی باتیں کی جاتی ہیں۔ ملک کوٹھیک نہ کرنے کا الزام جمہوری حکومتوں پر لگایا جا تاہے لیکن یہ الزام لگانے والوں کوپتہ ہوناچاہئے کہ اس ملک پر32سال تک کس نے حکومت کی ہے؟ وہ پاکستان کوٹھیک کرلیتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کیلئے قربانی دینے کوتیار ہے ۔