ملک لوٹنے والوں کوعبرت کانشان بننا چاہئے ، پھانسی کاپھندانظر آنے پر ملک سے بھاگ رہے ہیں:فیاض الحسن چوہان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ حمزہ شہباز کہتے تھے ڈر نے والے نہیں ، اب ملک سے بھاگ رہے ہیں،جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کو عبرت کانشان بنناچاہئے ۔
سماءنیوز کے پروگرام ”کھرا سچ “ میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سعد رفیق سمجھتے تھے کہ سب گھاس کھاتے ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کو عبرت کانشان بنناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالت جوبھی فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہوگا ، پنجاب حکومت چھتری تلے 14افراد مارے گئے ،اس کاذمہ دار کون تھا ؟
ان کاکہنا تھا کہ اصل کہانی ابھی سامنے آناباقی ہے ، حمزہ شہباز کہتے تھے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ، اب ملک سے بھاگ رہے تھے ، ان کو پھانسی کا پھندانظر آرہاہے اس لئے بھاگ رہے ہیں۔