بلاول بھٹو زرداری کے لئے سیاسی طور پر خطرہ بڑھ رہا ہے :چودھری منظور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظورنے کہاہے کہ بلاول بھٹوزرداری کیلئے سیاسی طور پر خطرہ بڑھ رہاہے لیکن پیپلز پارٹی مقدمات سے ڈرنے والی جماعت نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگوکرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر 2014میں مقدمات بنائے گئے جواب تک چل رہے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول تک سب کو مقدمات کا سامنا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کیلئے سیاسی طور پر خطرہ بڑھ رہاہے لیکن پیپلز پارٹی مقدمات سے ڈرنے والی جماعت نہیں ہے ۔
منی لانڈرنگ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا منی لانڈرنگ کی تحقیقات جہانگیر ترین سے شروع کی جانی چاہئے ۔