پہلی بار کسی جمہوری پارٹی کے مقابل جمہوری پارٹی اورسٹیبلشمنٹ کوئی گیم کررہی ہے :فہد حسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار فہد حسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کو مشکلات کاسامنا رہاہے لیکن اس دفعہ پہلی بار یہ ہواہے کہ ایک جمہوری پارٹی کے مقابل آمریت نہیں بلکہ ایک جمہوری پارٹی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کا فہد حسین نے کہا کہ نیب اس وقت متحرک ہے اور مسلم لیگ ن پرجتنے بھی کیسز ہورہے ہیں وہ نیب کے ہیں لیکن کسی بھی مقدمے میں کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آسکے ۔ انہوں نے کہاکہ دوسری جانب اس کاایک سیاسی پہلو ہے کہ مسلم لیگ ن اس سیاسی دباﺅ سے کیسے باہرنکلے گی ؟ اس وقت ایک بہت بڑا چیلنج ہے کہ کیا مسلم لیگ ن ایک سیاسی جماعت رہ پائے گی یا تتربتر ہوجائے گی ۔
انہوں نے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کو مشکلات کاسامنا رہاہے لیکن اس دفعہ پہلی بار یہ ہواہے کہ ایک جمہوری پارٹی کے مقابل آمریت نہیں بلکہ ایک جمہوری پارٹی ہے اور سٹیبلشمنٹ کوئی گیم کررہی ہے ۔