دعائیں بر آئیں، پنڈی سے ٹیسٹ کرکٹ کا طوفان اٹھنے کو تیار، پاکستانی پرجوش

دعائیں بر آئیں، پنڈی سے ٹیسٹ کرکٹ کا طوفان اٹھنے کو تیار، پاکستانی پرجوش
دعائیں بر آئیں، پنڈی سے ٹیسٹ کرکٹ کا طوفان اٹھنے کو تیار، پاکستانی پرجوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کی دعائیں اور محنتیں رنگ لے آئیں، 10 سال بعد آج (بدھ کو) پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگی۔
راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم سے آج طویل ترین فارمیٹ کے کھیل کا طوفان اٹھنے کو تیار ہے، صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پاکستانی شاہین اور لنکن ٹائیگرز 10 سال بعد آمنے سامنے آئیں گے۔ کرکٹ کی بحالی پر جہاں کرکٹ شائقین خوش ہیں وہیں عام پاکستانی بھی انتہائی پرجوش ہیں ، پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے ساتھ ساتھ امن کی بحالی کے باعث بھی سرشار ہیں۔
کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ پر گھاس موجود ہے جس کے باعث پاکستان تین پیسر کھلائے گا۔ فواد عالم اور عابد علی کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔ دوسری جانب تاریخی ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اور سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔
سری لنکن کپتان تھریمانے کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر خوشی ہے، وہ سکیورٹی سے مطمئن ہیں، پاکستان کی مہمان نوازی بہت اچھی ہے، کھلاڑی کرکٹ کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -