اگر کسی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالا تو عدالت میں چیلنج کریں گے:فیصل واوڈا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈانے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلے گا ،اگر کسی نے نام نکالا تو عدالت میں چیلنج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے نہیں دیں گے، وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کا بھی یہی فیصلہ ہے۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بتایا کہ انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ کسی بھی صورت پلیٹیلیٹس والا ڈرامہ دہرانے نہیں دینگے، بے شرمی کی حد ہوتی ہے کہ ہر بار ن لیگ کا لیڈر بھاگ جاتا ہے اور پیادے پھنس جاتے ہیں۔فیصل واوڈا کا مزیدکہنا تھا کہ مفرور اور اشتہاری لوگوں کے میڈیا پر آنے پر پابندی ہونی چاہیے۔