وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے بعد ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،شاہ محمود قریشی سعودی ہم منصب سمیت اہم ملاقات کریں گے،وزیرخارجہ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے،ملاقات میں جموں کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،شاہ محمودقریشی ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں شرکت کے بعدریاض پہنچے،شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر اور دیگر عملے نے استقبال کیا،وزیرخارجہ کا دورہ خطے میں امن و استحکام اور روابط کے فروغ کی پالیسی کا حصہ ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی ہم منصب سمیت اہم ملاقات کریں گے،وزیرخارجہ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے،ملاقات میں جموں کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔