شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا ...
شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا،اس موقع پر احتساب عدالت کے احاطہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت میں تعینات کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاحتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی،نیب کی جانب سے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈعدالت میں جمع کرایا گیاتھا،عدالت نے شہباز،حمزہ ،سلمان سمیت دیگرافرادکی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا،احتساب عدالت شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواست پر فیصلہ محفوظ آج سنائے گی،اس موقع پر احتساب عدالت کے احاطہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت میں تعینات کردی گئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...