مریم نواز کا ای سی ایل سے نام نکالنا مشکل ہے،سینیٹر فیصل جاوید

مریم نواز کا ای سی ایل سے نام نکالنا مشکل ہے،سینیٹر فیصل جاوید
مریم نواز کا ای سی ایل سے نام نکالنا مشکل ہے،سینیٹر فیصل جاوید

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ مریم نواز کا ای سی ایل سے نام نکالنا مشکل ہے،مریم نواز کو ضمانت والد کی تیمارداری کےلئے ملی تھی،نواز شریف کے بیٹے یہاں والد کی عیادت کےلئے نہیں آئے تھے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے حربے اس لیے ہیں کیونکہ ان کو پتا ہے عمران خان کامیاب ہورہے ہیں۔

پی ٹی آئی سینٹر فیصل جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ حل ہو جائے گا،قانون سازی کیلئے اپوزیشن کومنانےکی بات نہیں، یہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن نہیں چھوئی موئی اپوزیشن ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...