پاکستان کے عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلووزن کیساتھ ایک پاﺅں پر 48 پش اپس لگاکربھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلووزن کیساتھ ایک پاﺅں پر 48 پش اپس ...
پاکستان کے عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلووزن کیساتھ ایک پاﺅں پر 48 پش اپس لگاکربھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان کے شہری عرفان محسود نے25واں عالمی ریکارڈکردیا،عرفان محسودنے ایک منٹ میں 60 کلووزن کےساتھ ایک پاﺅں پر48پش اپس لگاکر بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے شہری عرفان محسود نے25واں عالمی ریکارڈکردیا،عرفان محسودنے بھارتی کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑدیا،عرفان محسودنے ایک منٹ میں 60 کلووزن کےساتھ ایک پاﺅں پر48پش اپس لگائے،بھارتی کھلاڑی ایشوانی کمارسنگھ نے ایک منٹ میں 34 پش آپس لگائے تھے،گنیز بک آف ورلڈریکارڈنے عرفان محسود کے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کردی۔
عرفان محسود کاکہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑی کاریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں ،پاکستان کا نام روشن کرنے پر خوش ہوں اورمزیدکامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔

مزید :

کھیل -