سعودی عرب میں موجود تارکین وطن کی سب سے بڑی مشکل حل ہو گئی ، خوشخبری

سعودی عرب میں موجود تارکین وطن کی سب سے بڑی مشکل حل ہو گئی ، خوشخبری
سعودی عرب میں موجود تارکین وطن کی سب سے بڑی مشکل حل ہو گئی ، خوشخبری

  



ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں موجود تارکین وطن کی سب سے بڑی مشکل ہو گئی ہے کیونکہ واٹس ایپ پر صارفین کو کال کی محدود سہولت فراہم کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمپنی نے ’کال 2‘کے نام سے ’التراسل الفوری ایپلی کیشن‘ میں نئی خصوصیات کا اضافہ کیا ہے۔ اس کی بدولت آئی او ایس ایپل سسٹم والے موبائل سیٹس رکھنے والے موصول ہونے والی کال کا جواب دے سکیں گے۔

المدینہ اخبار کے مطابق صارف وصول ہونے والی کال براہ راست مسترد کرسکتا ہے تاہم کال ریسیو کرنے کی صورت میں اسے پہلی جاری کال مکمل بند کرنا ہوگی۔صارف کو نئی کال ہی میں خود کو مصروف کرنا ہوگا۔ واٹس ایپ کی نئی خصوصیت ایک کال سے دوسری کال کے درمیان منتقل ہونے کی سہولت فراہم نہیں کرتی۔واٹس ایپ کمپنی کے مطابق ابتد امیں کال ٹو ایپل سیٹس تک محدود ہوگی۔ اینڈرائڈ گوگل سسٹم والے موبائل سیٹ رکھنے والوں کو اس سہولت میں کچھ وقت لگے گا۔

مزید : عرب دنیا


loading...