رواں سال پنجاب اسمبلی میں کتنے بل منظورہوئے؟ رپورٹ آگئی

رواں سال پنجاب اسمبلی میں کتنے بل منظورہوئے؟ رپورٹ آگئی
رواں سال پنجاب اسمبلی میں کتنے بل منظورہوئے؟ رپورٹ آگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں رواں سال قانون سازی سست روی کا شکاررہی۔پنجاب اسمبلی میں رواں سال صرف 27 بل منظور ہوئے۔سال دوہزار انیس میں99 روزاجلاس ہوئے اورکل 72 نشستیں ہوئیں ۔27 سرکاری جبکہ ایک پرائیویٹ بل منظور کیاگیا۔

دنیا نیوز کے مطابق رواں سال 750تحاریک التواجمع ہوئیں جن میں سے صرف 400کونمٹایاگیا۔ 1523 سوالات پیش کئے گئے تاہم جواب 1003 کے دیئے گئے ۔ایوان میں 980 قراردادیں جمع کرائی گئیں جن میں سے311 پیش جبکہ صرف 35 پاس ہوئیں۔ اسی طرح 75 تحاریک استحقاق جمع کرائی گئیں جن میں سے17 پیش ہوئیں اور ان میں سے 15 کمیٹیوں کے سپردکی گئیں۔

مزید : قومی


loading...