مقبوضہ کشمیرمیں4 ماہ بعد ان کمنگ ایس ایم ایس سروس بحال کردی گئی
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں4 ماہ بعد ان کمنگ ایس ایم ایس سروس بحال کردی گئی ،کشمیری موبائل فون سے اب بھی ایس ایم ایس نہیں بھیج سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں 4 ماہ سے انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا اپنے پیاروں سے کوئی رابطہ نہیں اوروادی کے حالات کے حوالے سے بھی کوئی میڈیا کوریج کی اجازت نہیں دی جارہی،
مقبوضہ کشمیرمیں4 ماہ بعد ان کمنگ ایس ایم ایس سروس بحال کردی گئی ،کشمیری موبائل فون سے اب بھی ایس ایم ایس نہیں بھیج سکیں گے،مقبوضہ کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے،بھارتی حکام کاکہناہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں شہری موبائل فون پر میسج وصول کر سکیں گے۔