پاکستان بزنس کونسل دبئی کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد

پاکستان بزنس کونسل دبئی کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد
پاکستان بزنس کونسل دبئی کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)پاکستان بزنس کونسل دبئی کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس 2019 کا انعقادمقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور یو اے ای اور پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا تلاوت کی سعادت محمد خالد نے حاصل کی . پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر محمد اقبال داؤد نے اپنے استقبالیہ خطاب میں پاکستان بزنس کونسل کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی جبکہ ڈائیریکٹر خرم خواجہ نے بزنس کونسل کی سالانہُ تقریبات اور 2019کے ایونٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر سید اصف زمان نے بزنس کونسل دبئی کی سالانہ اوکانٹس رپورٹ پیش کی جبکہ ویلفیر قونصلر مسز صولت ثاقب نے کمیونٹی ویلفیر پر بریفنگ دی تقریب میں نئے ممبران کو ممبر شپ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر کامران احمد ریاض نے تمام ممبران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

تقریب میں محمد شبیر مرچنٹ،محمود شیخانی ،مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ ،محمد عقیل وکیل ،محمد فاروق ،محمد عرفان احمد ریاض ،انجینئر محمد زبیر خاں ،عرفان افسر اعوان،محمد ارشد انجم ،سرفراز خورشید امجد قاسمی اعوان ،اعجاز احمد،شفیق الرحمان ،احمد امین رنگونوالہ،نعیم احمد،کے علاوہ خواتین ممبران میں شکیلہ رفیق علی ،حاجرہ نزیر،انعم بقائی،تانیہ چوہدری،ماروی شیخانی ،فرزانہ کوثر اور دیگر بزنس کونسل ممبران نے شرکت کی.

مزید :

عرب دنیا -