لاڑکانہ میں کتوں کے غول کا نشانہ بننے والا چھ سالہ حسنین کراچی میں دم توڑ گیا

لاڑکانہ میں کتوں کے غول کا نشانہ بننے والا چھ سالہ حسنین کراچی میں دم توڑ گیا
لاڑکانہ میں کتوں کے غول کا نشانہ بننے والا چھ سالہ حسنین کراچی میں دم توڑ گیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں کتے کے کاٹے سے زخمی ہونے والا بچہ حسنین دم توڑ گیا۔چھ سالہ حسنین نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔این آئی سی ایچ میں اس کے کئی ٹیسٹ کئے گئے تھے اور متعدد سرجریز بھی ہوئیں تاہم کم سن حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج اس دارفانی سے کوچ کرگیا ہے۔جس کے بعد بچے کے والدین اس کی میت کو آبائی گاوں لاڑکانہ لے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک ماہ قبل حسنین پر کتوں کے ایک غول نے حملہ کیا تھا جس سے بچے کے جبڑے اور سر کا پچھلا حصہ نوچ لیا تھا۔بچے کو کوئی ہسپتال طبی امداد دینے کو تیار نہیں تھا تاہم سیاسی مداخلت کے بعد بچے کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔

جب کراچی میں علاج کی سہولت میسر نہیں ہورہی تھی تو حسنین کے والدنے کہا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی حکمران نے ساتھ نہیں دیا۔ لاڑکانہ سے بچے کو اپنی مدد آپ کے تحت لیکر آئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...