جعلی اکاﺅنٹس کیس ،شرجیل میمن آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

جعلی اکاﺅنٹس کیس ،شرجیل میمن آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے
جعلی اکاﺅنٹس کیس ،شرجیل میمن آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے،شرجیل میمن کو روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

میڈرپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کوجعلی اکاﺅنٹس کیس میں آج طلب کررکھا ہے ،پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے،ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو نیب اولڈہیڈکوارٹرراولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کو روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے،شرجیل میمن بھی جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں ملزم نامزد ہیں ، ذرائع کے مطابق شرجیل میمن پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم شرجیل میمن کا بیان ریکارڈ کرےگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...