حکومتی اتحادی چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف زرداری کے حق میں میدان میں آ گئے، وفاقی حکومت سے مطالبہ کر دیا

حکومتی اتحادی چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف زرداری کے حق میں میدان میں آ ...
حکومتی اتحادی چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف زرداری کے حق میں میدان میں آ گئے، وفاقی حکومت سے مطالبہ کر دیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، وفاقی حکومت بطور سابق صدرِ مملکت انہیں تمام سہولتیں فراہم کرے۔لاہور میں مسلم لیگ ق سندھ کے وفد نے چودھری شجاعت سے ملاقات کی، وفد کی قیادت طارق حسن کررہے تھے۔اس موقع پر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت کے معاملات کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، ان پر مقدمات کا ٹرائل پنجاب میں کرنے سے لوگوں کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...