”ایک تقریب کے دوران شخص نے مجھے غیر مناسب انداز میں چھوا اور۔۔۔“ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ جنسی ہراسانی کا شکار ہو گئیں

”ایک تقریب کے دوران شخص نے مجھے غیر مناسب انداز میں چھوا اور۔۔۔“ٹک ٹاک سٹار ...
”ایک تقریب کے دوران شخص نے مجھے غیر مناسب انداز میں چھوا اور۔۔۔“ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ جنسی ہراسانی کا شکار ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ ایک تقریب کے دوران انہیں مقامی افراد کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور خود کو ہراساں کرنے والے افراد کو شرم سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے بے شرم لوگ ہیں اس دنیا میں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’می ٹو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس کے علاوہ اپنے ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ ایک تقریب کے دوران چند لوگوں نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ چاہے آپ عام خاتون ہیں، ٹک ٹاک سٹاریا کوئی مشہور شخصیت۔ جنسی ہراسانی کسی صورت قابل قبول نہیں اورافسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں جنسی ہراسانی کے خلاف کوئی موثر قانون سازی نہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اس وقت مقبولیت حاصل کی جب ان کی وزارت خارجہ میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ بعد ازاں ان کی ایک (ن) لیگی وزیر کے ساتھ بھی رقص کی ویڈیو وئرل ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -