پنڈی ٹیسٹ،طلبہ کے شورمچانے پر سٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا

پنڈی ٹیسٹ،طلبہ کے شورمچانے پر سٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا
پنڈی ٹیسٹ،طلبہ کے شورمچانے پر سٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ،طلبہ کے شورمچانے پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا،نوازشریف پارک کی جانب سے طلبہ کو بغیرٹکٹ اندر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے اور بڑی تعداد میں تماشائی میچ دیکھنے کیلئے کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہے ،انتظامیہ کی جانب سے 50 روپے انٹری فیس رکھی گئی ہے،اس دوران طلبا کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئی تاہم ٹکٹ نہ ہونے پر انتظامیہ نے طلبا کو اندر جانے سے روک دیا،جس پر طلبا نے احتجاج کیا،طلبہ کے شورمچانے پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا،نوازشریف پارک کی جانب سے طلبہ کو بغیرٹکٹ اندر جانے کی اجازت دے دی جس پر طلبا خوش ہو گئے اور انتظامیہ کے حق میں نعرے لگائے۔

مزید : کھیل


loading...