راولپنڈی ٹیسٹ، سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لئے

راولپنڈی ٹیسٹ، سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لئے
راولپنڈی ٹیسٹ، سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے سیشن میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدائی سیشن تک درست ثابت ہوا اور سری لنکن اوپنرز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ سری لنکا کی جانب سے ڈیموتھ کرونارتنے نے 59 رنز بنائے جبکہ اوشاڈا فرنینڈو نے 40، کوشل مینڈس نے 10، دنیش چندی مل نے 2 اور اینجلو میتھوز 14 رنز بنائے جبکہ دھنانجیا دی سلوا اور نیروشن ڈیکویلا کریز پر موجود ہیں۔
کھیل کے ابتداءمیں ناکامی کے بعد پاکستانی فاسٹ باﺅلرز نے کھیل میں واپسی کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، عثمان شنواری، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت ڈیموتھ کرونارتنے کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، دنیش چندی مل، اینجلو میتھیوز، دھنانجیا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا، دلرووان پریرا، ویشوا فرنینڈو، کسون راجیتھا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -