جعلی اکاﺅنٹس کیس،سابق چیئرپرسن سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی خورشید انور کے اکاﺅنٹس منجمد

جعلی اکاﺅنٹس کیس،سابق چیئرپرسن سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی خورشید انور کے ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس،سابق چیئرپرسن سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی خورشید انور کے اکاﺅنٹس منجمد

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتارسابق چیئرپرسن سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی خورشید انور کے اکاﺅنٹس منجمد کردیئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سندھ نوری آبادپاورکمپنی فنڈزخوردبردپرنیب کی تحقیقات جاری ہیں،نیب نے سابق چیئرپرسن سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی خورشیدانورکے اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے،نیب کاکہناہے کہ ملزم خورشیدانورجمالی کے اہلخانہ کے 28 اکاؤنٹس منجمدکردیئے گئے ، ملزم کے اکاؤنٹ سے بنائے گئے 47 کروڑکے پے آرڈرزبھی منجمدکردیئے گئے،نیب نے مزید کہا کہ ملزمان نے کمپنی کے فنڈزمیں 2 ارب 85 کروڑکی خوردبردکی،ملزم خورشیدانورجمالی جوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...