2020 خطرناک سال ہے ، منظور وسان کی پیش گوئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2020 خطرناک سال ہے ، بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے، نواز شریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگروہ واپس ضرورآئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئے سال میں تبدیلی کے سورج کا خواب دیکھ لیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2020 خطرناک سال ہے ، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے، سال 2020میں بہت سی تبدیلیاں سامنے آئیں گی، بہت سے لوگ تبدیل اوربہت سے نئے لوگ آئیں گے۔
نواز شریف کے حوالے سے منظوروسان کا کہنا تھا نوازشریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگروہ واپس ضرورآئیں گے، وہ 2020میں وطن واپس آئیں گے۔پی پی رہنما نے مزید کہا آصف زرداری کاکیس سندھ کاہے،جلدی باہرجانے کیلئے تیارنہیں، سندھ میں کیس کامنتقل ہونابہت ضروری ہے، زرداری صاحب کی طبیعت حقیقتاً خراب ہے، ایک کو ریلیف دیا ہے تو اوروں کو بھی ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سختیاں نئی نہیں ،پہلے بھی جیل جاچکے قربانیاں دی ہیں، بلاول بھٹوکی قیادت میں پی پی عوام کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی، ہماری ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں فتح ہوگی۔منظور وسان نے کہا کہ جب تک حکومت تبدیل نہیں ہوتی عوام کو ریلیف ملنا ممکن نہیں۔