پنجاب حکومت نے مزدوروں کے بچوں کو ملنے والا وظیفہ بند کردیا

پنجاب حکومت نے مزدوروں کے بچوں کو ملنے والا وظیفہ بند کردیا
پنجاب حکومت نے مزدوروں کے بچوں کو ملنے والا وظیفہ بند کردیا

  



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے مزدوروں کے بچوں کو دیاجانے والا ماہانہ وظیفہ بند کردیا ۔فیصل آبادمیں مزدوروں کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دیا جانے والا ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ اب بچوں کو نہیں دیا جارہا۔گزشتہ چودہ مہینوں سے یہ سلسلہ رک چکا ہے۔جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کواسکولوں سے اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق اس حوالے سے فیصل آباد کے ضلعی حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فنڈز جاری نہیں کررہی ،اس لئے وہ بچوں کو وظیفہ نہیں دے رہے۔واضح رہے کہ ان میں سے بیشتر بچوں کو جبری مشقت سے بچاکرتعلیمی اداروں میں بھیجاگیاتھا جہاں انہیں ایک ہزار روپے ماہانہ بھی دیا جاتا تھا تاہم اب یہ سلسلہ رک چکا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...