ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی،آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورپشاور روانہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج اہم پریس کانفرنس کرناتھی ، جس میں ملکی سلامتی صورتحال،کشمیر اور دیگراہم معاملات پربریفنگ دیناتھا،واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی تھی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، اہم کور کمانڈرز کانفرنس سات گھنٹے سے زائد جاری رہی اور روایت کے برعکس کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی،آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورپشاور روانہ ہو گئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی