اسلام آبادہائیکورٹ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن اورکیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تنازع کیس کی سماعت24 جنوری تک ملتوی

اسلام آبادہائیکورٹ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن اورکیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تنازع ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن اورکیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تنازع کیس کی سماعت24 جنوری تک ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اورکیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تنازع کیس کی سماعت24 جنوری تک ملتوی کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ادارے کے آپس میں ہی تنازعہ پڑ گیا ہے،دلائل کیلئے آئندہ کی تاریخ رکھ لیتے ہیں، دونوں وکلاآئندہ سماعت پر دلائل دیں، میرٹ پر فیصلہ کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تنازع کیس کی سماعت ہوئی،مئیر اسلام آباد نے سی ڈی اے سے پراپرٹی ٹیکس کے جمع شدہ 4 ارب روپے مانگ لیے،میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کہا کہ عدالت سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے سے روکے، ای سی آئی نے استدعا کی کہ تین سالوں میں جمع کیے گئے 4ارب روپے حوالے کیے جائیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ادارے کے آپس میں ہی تنازعہ پڑ گیا ہے،دلائل کیلئے آئندہ کی تاریخ رکھ لیتے ہیں، دونوں وکلاآئندہ سماعت پر دلائل دیں، میرٹ پر فیصلہ کردیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد