ہالینڈ کی ملکہ کا دورہ پاکستان ،سفیر کا بہترین سکیورٹی انتظامات پر آئی جی اسلام آباد کاشکریہ کا خط

ہالینڈ کی ملکہ کا دورہ پاکستان ،سفیر کا بہترین سکیورٹی انتظامات پر آئی جی ...
ہالینڈ کی ملکہ کا دورہ پاکستان ،سفیر کا بہترین سکیورٹی انتظامات پر آئی جی اسلام آباد کاشکریہ کا خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہالینڈ کی ملکہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر سفیرنے آئی جی اسلام آبادپولیس کو شکریہ کا خط تحریرکردیا۔
پاکستان میں تعینات ہالینڈ کے سفیرووٹر پلومپ نے خط میں کہاہے کہ ملکہ میکسیماکے دورہ پاکستان کے دوران شاندارسیکیورٹی انتظامات کیے گئے، فول پروف سیکیورٹی انتظامات نے ملکہ کااہم دورہ کو کامیاب بنایا،سفیر نیدر لینڈکاکہناہے کہ نیدرلینڈسفارتخانے کااسلام آبادپولیس سے مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ ہے،آئی جی اسلام آبادنے سیکیور ٹی کیلئے بہترین حکمت عملی مرتب کی۔
سفیرنیدر لینڈووٹر پلومپ کاکہناہے کہ ملکہ میکسیما کے دورے سے تعلقات کو مزید فروغ ملا،آئی جی اسلام آبادکی قیادت میں پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں۔