حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے کیلئے کیا کام شروع کر دیا؟ بڑی خبر آگئی

حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے کیلئے کیا کام شروع کر دیا؟ بڑی خبر ...
حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے کیلئے کیا کام شروع کر دیا؟ بڑی خبر آگئی

  



پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا حکومت نے بس ریپڈٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبے کی تحقیقات رکوانے کے لیے اپیل تیار کر لی جو رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کی جائیگی۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ کے مطابق اپیل دائر کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہم احتساب نہیں چاہتے، بی آر ٹی منصوبے سے متعلق تحقیقات کے احکامات پہلے بھی سپریم کورٹ روک چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اس موقع پر تحقیقات سے معاملہ کسی اور طرف چلا جائے گا۔شمائل بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپیل تیار کرلی ہے جلد سپریم کورٹ کی پشاور رجسٹری میں دائر کریں گے، اپیل دائر کردی جائے تو سب کو معلوم ہوجائے گا کہ کیا موقف اختیار کیا گیا۔پشاور ہائی کورٹ نے چند روز پہلے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کے بارے میں دائر پیٹیشن پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے کہا گیا ہے کہ وہ 45 روز میں اس منصوبے کی انکوائری مکمل کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور