بھارت نے تین پاکستانیوں کو رہا کر دیا ، یہ کون ہیں؟ جانئے

بھارت نے تین پاکستانیوں کو رہا کر دیا ، یہ کون ہیں؟ جانئے
بھارت نے تین پاکستانیوں کو رہا کر دیا ، یہ کون ہیں؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) بھارت نے سزائیں مکمل کرنیوالے تین پاکستانی شہریوں کو رہاکردیا، تینوں پاکستانی بھارت سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈرکے راستے واپس وطن پہنچے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے تین پاکستانی شہریوں جمیل احمد، عبدالماجد اورمحمدیوسف کورہاکیا ہے۔ تینوں پاکستانی شہری بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدتھے ان پربھارت میں بغیردستاویزات داخلے کا الزام تھا۔ سزائیں مکمل ہونے کے بعد انہیں رہائی ملی ہے۔ بھارتی حکام نے واہگہ بارڈرپران افرادکوپاکستانی حکام کے حوالے کیاگیا۔