لاہورہائیکورٹ ،دیامیربھاشااورمہمندڈیموں کی تعمیرکی تفصیلات منظرعام لانے کیلئے درخواست پروفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کی آخری مہلت

لاہورہائیکورٹ ،دیامیربھاشااورمہمندڈیموں کی تعمیرکی تفصیلات منظرعام لانے ...
لاہورہائیکورٹ ،دیامیربھاشااورمہمندڈیموں کی تعمیرکی تفصیلات منظرعام لانے کیلئے درخواست پروفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کی آخری مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے دیامیربھاشااورمہمندڈیموں کی تعمیرکی تفصیلات منظرعام لانے کیلئے درخواست پروفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں دیامیربھاشااورمہمندڈیموں کی تعمیرکی تفصیلات منظرعام لانے کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نے درخواست پرسماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرکیاپیشرفت ہوئی؟ڈیموں کی تعمیر کیلئے کتنی زمین حاصل کی گئی تفصیلات لی جائیں، منصوبے پر کام کی تفصیلات بھی عدالتی ریکارڈ پرطلب کی جائیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈیمزکیخلاف منفی مہم چلانےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دےدیا۔