قائم علی شاہ نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

قائم علی شاہ نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
قائم علی شاہ نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں کوئی ’ایسی ویسی‘ عادت نہیں ہے۔انہوں نے اپنی فٹنس سے متعلق بتایا کہ وہ سبزیاں کھاتے ہیں اور بھاری غذا سے پرہیز کرتے ہیں جبکہ چہل قدم کرنا ان کا روز کا معمول ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 80 سال سے زائد عمر کے ہونے کے بعد بھی ان کا دل جوان ہے جبکہ وہ سیاسی سرگرمیوں اور اپنی زندگی میں بھی سرگرم ہیں۔ دیگر رہنمائوں کی صحت سے متعلق سوال کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’ضروری نہیں جو لیڈرز بیمار ہیں انہیں کوئی ایسی ویسی عادت بھی ہو۔