سسرالیوں نے نو بیاہتا دلہن کو قتل کر دیا

سسرالیوں نے نو بیاہتا دلہن کو قتل کر دیا
سسرالیوں نے نو بیاہتا دلہن کو قتل کر دیا

  



گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سسرالیوں نے مبینہ طور پر گلا دبا کر نوبیاہتا بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے شوہر اور دو دیوروں کو حراست میں لے لیا جبکہ سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق گھانہ گرجاکھ کے علاقہ مسلم ٹاﺅن کے رہائشی ذیشان کی چھ ماہ قبل اٹھارہ سالہ زنیرا کے ساتھ شادی ہوئی، دونوں میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز اچانک سسرالیوں کے گھر سے بہو کی نعش برآمد ہوئی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ