اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی ضمانت پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی ضمانت پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی ضمانت پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدرآصف زرداری کی طبی بنیادوںپر درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک ایک کروڑ کے دومچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے آصف زرداری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،آصف زرداری نے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی،پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی نئی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کردی گئی،چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ آپ نے میڈیکل رپورٹ دیکھی ہے؟چیف جسٹس کی پراسیکیوٹر نیب کو میڈیکل رپورٹ اونچی آواز میں پڑھنے کی ہدایت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیانیب ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتاہے؟کیامیڈیکل رپورٹ کےساتھ آصف زرداری کوحراست میں رکھا جاسکتاہے؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آصف زرداری سے تفتیش نہیں کی جارہی،کیوں نہ ضمانت دےدی جائے،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ آصف زرداری کےخلاف ریفرنس دائرہوچکاہے،ٹرائل چل رہاہے۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظورکرلی اور ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے بینک اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس دونوں میں سابق صدر کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد