زرداری شکاری ہے،صحتیاب ہوکر کھلاڑی کاشکار کرے گا،سابق صدر کی رہائی پر بلاول حکومت اور نیب پر برس پڑے

زرداری شکاری ہے،صحتیاب ہوکر کھلاڑی کاشکار کرے گا،سابق صدر کی رہائی پر بلاول ...
زرداری شکاری ہے،صحتیاب ہوکر کھلاڑی کاشکار کرے گا،سابق صدر کی رہائی پر بلاول حکومت اور نیب پر برس پڑے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدالت کو میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی ہے۔

آصف زرداری کی ضمانت پر رہائی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا انصاف کی فراہمی پر وہ عدالت کے اور دعاوں پر قوم کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا صدر زرداری باہر آرہے ہیں، جس کے بعد ان کا علاج کیاجائے گااور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ زرداری شکاری ہے اور وہ کھلاڑی کا شکار ضرور کرے گا۔انہوں نے کہا یہ اس حکومت کا آخری سال ہے۔انہوں نے کہا حکومت اور نیب سمجھتی ہے کہ ہم دباو میں آئیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔میڈیا سے گفتگو کے وقت سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھی وہاں موجود تھیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی