سابق صدر آصف علی زرداری کو ضمانت مل گئی لیکن ان کی بہن فریال تالپور کا کیا بنا؟ خبر آگئی

سابق صدر آصف علی زرداری کو ضمانت مل گئی لیکن ان کی بہن فریال تالپور کا کیا ...
سابق صدر آصف علی زرداری کو ضمانت مل گئی لیکن ان کی بہن فریال تالپور کا کیا بنا؟ خبر آگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرلی ہے تاہم ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت منظور نہ ہوسکی جس کی وجہ نیب کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر جواب جمع نہیں کرایا گیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکوں پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرلی ہے تاہم ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت منظور نہ ہوسکی جس کی وجہ نیب کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر جواب جمع نہ کرایا جانا بتا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو جواب جمع کرانے کیلئے وقت دے دیاہے ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے نیب کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت تک ہر صورت جواب جمع کرائے۔جس کے بعداسلام آبادہائیکورٹ میں فریال تالپور کی درخواست پرسماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : قومی