’نوازشریف ،آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں بلکہ۔۔۔‘ فواد چوہدری چپ نہ رہ سکے

’نوازشریف ،آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں بلکہ۔۔۔‘ فواد چوہدری چپ نہ رہ سکے
’نوازشریف ،آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں بلکہ۔۔۔‘ فواد چوہدری چپ نہ رہ سکے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر رہائی کا عدالتی فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بھی ردعمل آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا”نواز شریف اور آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں ہے کیونکہ دونوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں کردار ختم ہو چکا ہے، عوام کی اصل دلچسپی یہ ہے کہ ان حضرات سے ریکوری کی کیا صورت بنے گی، اربوں روپیہ جو لوٹا گیا وہ کیسے واپس آۓ؟“

واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدرآصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی ہے اور ایک ایک کروڑ کے دومچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے۔اسلام آبادہائیکورٹ میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،آصف زرداری نے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی،پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی نئی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی