وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاپی آئی سی میں وکلا کی ہنگامی آرائی کا نوٹس ،تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاپی آئی سی میں وکلا کی ہنگامی آرائی کا نوٹس ...
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاپی آئی سی میں وکلا کی ہنگامی آرائی کا نوٹس ،تحقیقات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامی آرائی کانوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ نے سی سی پی اواورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے پی آئی سی میں وکلا کی ہنگامی آرائی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ،دل کے ہسپتال میں ایساواقعہ ناقابل برداشت ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مریضوں کے علاج میں رکاوٹ ڈالنامجرمانہ فعل ہے ،حکومت ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کرے گی ۔