پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی،وزیرصحت اوراطلاعات بھی پہنچ گئے

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی،وزیرصحت اوراطلاعات بھی ...
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی،وزیرصحت اوراطلاعات بھی پہنچ گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین پی آئی سی پہنچیں مگر ڈاکٹرز نے ان کی اندر جانے کی کوشش ناکام بنادی۔یاسمین راشد آدھے گھنٹے تک کوشش کرتی رہیں تاہم ان کی کوشش ناکام رہی۔دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کسی کو غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہیں اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیر اعلیٰ نے موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور وہ موقع پر پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر قانون راجہ بشارت کو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی سی وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع پر میدان جنگ بنا ہوا ہے۔وکلا ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹرز میں بھی گھس گئے جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔علاج معالجہ رکنے کی وجہ سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ہے تاہم تاحال صورتحال پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور